: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ:25؍اگست(اعتماد نیوز)ایس پی پرمجیت سنگھ دہیہ نے ضلع میں جاری ہر طرح کے غیر قانونی کاروبارپر روک لگانے کیلئے خصوصی دستہ تشکیل دیا ہے ۔ جس نے گزشتہ روز مکھیڑ میں جوے کے اڈہ پرچھاپہ مارکر 21؍افراد کوگرفتار کرکے انکی تحویل سے 1لاکھ سے زائد کا مال ضبط کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کا تشکیل کردہ خصوصی دستہ کل پٹرولنگ کے دوران مکھیڑ پہنچا ۔ انھیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ شہر کے بابو گوگے کے مکان میں جوا کھیلا جارہا ہے ۔ دستہ نے فوری مکان کے پہلے منزلہ پر چھاپہ مارکرجوا کھیلنے والے اشوک رامچندر پاٹل ساکن نرسی ‘ مدھوکر پنڈھری ناتھ نارلاوار ‘ بابو
شیومورتی گوگے ‘ نارائن کشن راؤ ‘ شیخ ابراہیم شیخ حیدر ‘ دیانند شیشے را ؤ ‘ راؤ صاصاحب رامبا ‘ مادھو وینکٹ راؤ‘ وسنت مانیک راؤ پاٹل ‘ شیخ اسمٰعیل شیخ ملک ‘گوپال گری جپا ‘ کونڈیب کھنڈو ‘ ملند کھنڈوپنت ‘ ہنومنت رام پاٹل ‘ شیخ یونس شیخ ایوب ‘ وشال آنندراؤ پاٹل ‘ شیشے راؤ ‘ سچین سنبھاجی ‘ رمیش پنڈلک جادھو ‘ اشوک گنپت راؤ ‘ سنجے پرلہاد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکی تحویل سے نقد رقم و دیگر سامان سمیت 1لاکھ 24ہزار460 روپے کا مال ضبط کیا گیا ۔ ملزمین کے خلاف مکھیڑ پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے ۔ اس کاروائی میں پولس انسپکٹر ساونت اورملازمین کنڈگیر ‘ شندے ‘ مہرکر ‘ منڈے نے اہم رول اداکیا ۔